Kanz e Aza

زینب اور عباس

A noha. Lyrics in Urdu.

زینب اور عباس

دونوں ہی سے کرب وبلا میں شِہ کو بڑی تھی آس

زینب اور عباس۔۔۔


اک زہرا کی لاڈلی تھی اور ایک علی کا لال

ماں کا صبر دکھایا اک نے باپ کا جاہ و جلال

کرب و بلا میں بن گئے دونوں صبر و وفا کی اساس

زینب اور عباس۔۔۔


قبلِ عصر حفاظت کا تھا بھائی ذمہ دار

بعدِ عصر اُٹھایا بنتِ زہرا نے یہ بار

بن گئی آس حرم کی زینب وہ تھی خود بے آس

زینب اور عباس۔۔۔


دونوں لال کیئے زینب نے سرور پر قربان

نہر پہ دونوں ہاتھ کٹا کر صدقے میں دی جان

وار دیا سب کچھ بھائی پر جو تھا جس کے پاس

زینب اور عباس۔۔۔


دشتِ بلا میں آ کر چھُوٹا دونوں کا یہ ساتھ

مشکیزہ سینے سے لگا کر دونوں کٹا کر ہاتھ

نہر کنارے سو گیا بھائی بہن ہوئی بے آس

زینب اور عباس۔۔۔


وقتِ عصر گرے گھوڑے سے جب کہ شاہِ ابرار

حلقِ شاہِ مظلوم پہ رکھ دی ظالم نے تلوار

خیمے میں زینب تڑپی اور ساحل پر عباس

زینب اور عباس۔۔۔


کتنے ہی دُکھ جھیلے دل پر کتنے ہی عالام

ہائے مگر وہ دشتِ ستم وہ رنج و علم کی شام

تنہا ہے مقتل میں زینب کوئی نہیں اب پاس

زینب اور عباس۔۔۔


زینب ہے پابندِ رسن اب چلتا کچھ نہیں زور

نوکِ سناں پر سر ہے تن ہے بھائی کا بے دور

روتی ہے ماں جائی کی میت پہ حسرت و یاس

زینب اور عباس۔۔۔