Kanz e Aza

رو رہا ہے خود

A noha. Lyrics in Urdu.

رو رہا ہے خود اندھیرا شام کے زندان میں

رہ گئی تنہا سکینہ شام کے زندان میں


مر گئی یہ کہتی کہتی بے وطن پردیس میں

کیا نہیں آئیں گے بابا شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔


لہجہئ شبیر میں لوری سنانے کے لیے

خلد سے آتی ہے زہرا شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔


بیڑیوں کے شور میں زنجیر کی جھنکار میں

اُٹھ رہا ہے اک جنازہ شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔


صاحبِ اولاد جا کر خودہی اندازہ کرے

منہ کو آتا ہے کلیجہ شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔


دیکھ کر معصوم کے رُخ پر تماچوں کے نشاں

موت کو آیا پسینہ شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔


اس طرح تقسیم بانو کی کمائی ہوگئی

دشت میںاصغر سکینہ شام کے زندان میں

رو رہا ہے خود اندھیرا۔۔۔