روکے زنجیر پکاری کہ یہ کیسا ہے سفر
قید جب ہوکے چلا سید والا کا پسر
راستہ کیسا یہ دشوار ہے کٹتا ہی نہیں
قافلہ بیکس و مظلوم کا رکتا ہی نہیں
پاؤں سجاد کا زخمی ہے تو اٹھتا ہی نہیں
ختم ہوتی نہیں اے شام تیری راہ گزر
روکے زنجیر پکاری۔۔۔
پھر سجاد کو ساے سے اٹھا دیتے ہیں
آنکھ لگ جاے تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
کہیں رک جاے تو دروں سے سزا دیتے ہیں
بیمار ہوا جاتا ہے سب خون میں تر
روکے زنجیر پکاری۔۔۔
بنتا ہی رہا غم کے وہ طعنے بانے
آی سجاد کو مقتل کی ہوا بتلانے
اب سکوں پاؤں کہاں جاکے خدا ہی جانے
کیسے ہوگی میری صغرا کو مدینے میں خبر
روکے زنجیر پکاری۔۔۔
ناتوانی کا یہ عالم ہے کہ چلنا ہے محال
بنت زہرا ہے پریشاں تو سکینہ ہے نڈھال
ہاے اصغر کی جدائی سے ہے لیلیٰ بے حال
لب پہ ہے مادرِ بے شیر کے ہاے اصغر
روکے زنجیر پکاری۔۔۔
تابے ہر چیز امامت کے ہوا کرتی ہے
رہبر حق کے اشارے پہ چلا کرتی ہے
جسکو دھارے پہ بہا دے وہ بہا کرتی ہے
اور اگر روک دے ہٹ جاے زمیں کا محور
روکے زنجیر پکاری۔۔۔
قید خانے میں سکینہ نے بھی دم توڑ دیا
اپنا رشتہ شہ مظلوم سے بھی جوڑ لیا
اشک باطل کی ہواؤں کا بھی رخ موڑ دیا
ہاے زنداں میں گیء جاں وہ گھٹ گھٹ کر
روکے زنجیر پکاری۔۔۔