Kanz e Aza

رات صغرا نے عجب

A noha written by Baba Nisaar Haideri. Lyrics in Urdu.

رات صغرا نے عجب خواب پریشاں دیکھا

دشت میں خون میں ڈوبا ہوا قرآں دیکھا


دل یاسین پہ چلاتے تھے جو تیر و خنجر

کوئی قاری تھا کوی حافظ قرآں دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔


ڈھونڈنے آتے ہو دریاؤں کے پانی جسکو

ایسا پیاسا نہ کوئی دنیا میں مہمان دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔


کبھی چوما کبھی دیکھا کبھی لپٹی روکر

ماں نے گہوارہء اصغر کو جو ویراں دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔


اک طرف عون و محمد کے پڑے ہیں لاشے

اور شبیر کو تنہا سر میداں دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔


آگ امت نے اسی گھر کو لگای آفسوس

جس کے دروازے پہ جبریل کو دربان دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔


خوں برسنے لگا سجاد کی آنکھوں سے نثار

سر زینب کو جو بازار میں عریاں دیکھا

رات صغرا نے۔۔۔