Kanz e Aza

دیکھ مدینے کیا

A noha written by Sajid Moosvi. Lyrics in Urdu.

دیکھ مدینے کیا کیا یادیں

ساتھ میں اپنے لای ہے زینب


کربوبلا میں گھر کو لٹا کر

اپنے وطن میں آی ہے زینب


ظلم کیا وہ أہل جفا نے

زینب کا غم زینب جانے

سوجھے ہوئے ہیں اب تک شانے

داغ یہ کیسے پای ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


غم کی کیسے روداد سناے

زخم جگر کے کیسے دکھاے

داغ رسن کس کس سے چھپاے

سوچ کے یہ گھبرای ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


شام کا کیا بازار سجا تھا

شہر کھڑا تھا بہر تماشا

ہاے کسی نے یہ بھی نہ سوچا

یہ تو علی کی جای ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


سامنے حاکم کے میں کھڑی تھی

بھای کے میرے لب پہ چھڑی تھی

ہاے وہ کیسی سخت گھڑی تھی

سوچ کے یہ تھرای ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


ایک قیامت ہر سوں بپا تھی

محو تماشا خلق خدا تھی

اور تماشا آل عبا تھی

ہاے بہت شرمای ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


شمر کے درے بالی سکینہ

پیاس کی شدت جلتا سینہ

آ نہ سکی واپس وہ مدینہ

تنہا اسے چھوڑ آی ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔


اشک عزا کے موتی لٹا دو

فرش عزا آنکھوں کو بنا دو

سجدے میں ساجد سر کو جھکا دو

بزمِ عزا میں آی ہے زینب

دیکھ مدینے کیا کیا۔۔۔