خوں برسا خوں برسا
خوں برسا نہ برسنا تھا نہ بدل برسے
اک اک خطرے کو پانی کے شہ دیں ترسے
خوں برسا خوں برسا
پیاس جب حد سے بڑی رو کے سکینہ نے کہا
دور کتنی ہے چادر نہر بتاؤ گھر سے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔
اب کہاں خاک پہ بیٹھی ہو سکینہ اٹھو
کون آیا ہے پلٹ کر جو گیا رن گھر سے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔
گھرکیاں شمر کی کہیں جو کیا باپ کو یاد
کان کے درد سے روی تو طمانچے برسے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔
ابھی شبیر ہے زندہ وہی ٹہرو زینب
تم کو اکبر کی قسم تو نہ نکلنا گھر سے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔
میرے نانا کے مدینے تجھے زینب کا سلام
ٹھوکریں کھا کے پلٹ آی ہوں میں در در سے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔
حق و باطل کا ہو ٹکراؤ تو دل لڑتے ہیں
جنگ یہ جیتی نہیں جاتی کبھی لشکر سے
خوں برسا خوں برسا۔۔۔