بنت زہرا کا کھلا سر ہے خدا خیر کرے
اور ہرہاتھ میں پتھر ہے خدا خیر کرے
حر کے بیٹے پہ ہی شبیر بہت روےء تھے
اب تو لاشے علی اکبر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
مارتے ہیں وہاں نیزوں کو زمیں پر ظالم
دفن جس جا علی اصغر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
کچھ قدم دور کھڑی دیکھ رہی ہے زینب
شمر کے ہاتھ میں خنجر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
چونک کر خواب سے کہتی تھی وطن میں صغرا
کیسی مشکل میں میرا گھر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
پیچھے دیوار ہے اور جلتا ہوا در آگے
بیچ میں بنت پیمبر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
بے ردا جانا ہے زینب کو وہاں پر کہ جہاں
ہر کوئی دشمن حیدر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
ہے چھڑی ہاتھ میں ظالم کے لبوں پر ہے ہنسی
طشت میں شہ کا رکھا سر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا
میر سجاد یہ شیریں نے کہا روتے ہوئے
کس کی نیزے پہ یہ چادر ہے خدا خیر کرے
…بنت زہرا کا