Kanz e Aza

خالی جھولے

A noha written by Mazhar Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

خاموش ہے ویران ہے سنسان ہے مقتل

ایک ماں کی صدا سن کے پشیمان ہے مقتل


خالی جھولے کو یہ ماں کیسے جھلاے اصغر

تیرا جانا جو میرے دل کو دکھاے اصغر


آ تیرے خوں بھرے کپڑے بدل دوں بیٹا

خاک اور خوں میں ہے چاند سا چہرہ تیرا

ماں یہ اشکوں سے تیرا چہرہ دھلاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


آ تیرے قد سے بڑا تیر جو مارا تجھکو

آجا آغوش میری دیگی دلاسہ تجھکو

چند لمحوں کے لئے چین تو پاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


تیرے جھولے کی طرف دیکھ کے دل روتا ہے

کیا کسی سے پدر یوں بھی جدا ہوتا ہے

زخم فرقت کا تیری ماں کو رلاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


دیکھ لے گھر کی طرح گود بھی اجڑی میری

ماں کی آنکھوں سے جدا کیسے ہو تصویر تیری

نیند آے نہ مجھے غم یہ جگاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


مجھ پہ کیا بات گیء کیسے بتاؤں اصغر

دھوپ میں قبر تیری دیکھ رہی ہے مادر

تو بتا کیسے یہ ماں ساے میں جاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


بھول سکتی ہی نہیں جھولے سے جانا تیرا

کھا کے ایک تیر ستم پیاس بجھانا تیرا

جس کے سینے میں ہے دل اسکو رلاے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔


ماں کی فریاد سنی صفدر و مظہر ہم نے

میرا وعدہ ہے سند خلد کی دونگی میں اسے

جو تیرے جھولے پہ یہ نوحہ سناے اصغر

خالی جھولے کو یہ۔۔۔