ہمارے لہو کی صدا کربلا
دلوں پر ہے لکھا ہوا کربلا
حسین یا حسینن حسین یا حسین
مقدس دعاؤں کے پالے ہے ہم
کہ فرش عزا کے اجالے ہیں ہم
زمانہ بہت دیکھے بھالے ہے ہم
ستم سے کہاں ڈرنے والے ہیں ہم
ہمیں دے گیء حوصلہ کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
عزاداروں تم حق کی جانب بڑھو
حسینی ہو خود کو حسینی کہو
چلو راہ کربوبلا پر چلو
کہ عزت سے جینے کا وعدہ کرو
تمہیں دے رہی ہے دعا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
ہمیں فخر ہے ہم عزادار ہیں
شہادت دلوں کے پرستار ہیں
سر اپنا کٹانے کو تیار ہیں
ہے زنجیر میں پھر بھی مختار ہے
کہ ہم پر ہے تیری عطا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
قسم کھاؤ دل دل سے جوڑیں گے ہم
حسین آپ سے منہ نہ موڑیں گے ہم
کلیجے سے برچھی کو توڑیں گے ہم
یزیدوں کو زندہ نہ چھوڑیں گے ہم
دل و جان تجھ پر فدا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
حسین آپ ہے مصطفیٰ کا جمال
تمناے زہرا علی کا کمال
لباس بشر میں خدا کا جلال
خدا کی طرح حشر تک بے مثال
یقیناً ہے ایک معجزہ کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
ہر ایک ملک میں ہے حسینی نشاں
ہے مصروف مجلس میں ہر ایک زباں
جہاں دیکھیےء فرش غم ہے وہاں
ہے کتنا بڑا حق کا یہ کارواں
ہے پھیلی ہوئی جا بجا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
فرش مجلسوں کی ہے کتنی بھلی
ہر ایک زندگی ہے وفا میں ڈھلی
ہوا ذکر سرور کی ایسی چلی
صدا آی ہر سمت سے یا علی
کہا بڑھ کے کعبے نے یا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
جدا اب بھی بھارت تیری شان ہے
یہاں لال زہرا کا مہماں ہے
یہ گنگا بھی اشکوں کا وردان ہے
ہو پیاسوں پہ قرباں یہ ارمان ہے
ہے ہندو کے گھر تعزیہ کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔
ہو نیر پہ عامر پہ یا رب کرم
سلامت رہے یہ زباں یہ قلم
سروں پر ہمارے رہے یہ علم
کہ نسلوں میں باقی رہے شہ کا غم
جو آے انہیں بھی دکھا کربلا
ہمارے لہو کی صدا کربلا
حسین یا حسینن۔۔۔