Kanz e Aza

حسین کی دکھ

A noha. Lyrics in Urdu.

حسین کی دکھ بھری کہانی

تمام دنیا سنا کرے گی


جو رو پڑے گا اسے جہاں میں

علی کی بیٹی دعا کرے گی


حسین کی لاش بے کفن سے

یہ کہہ کے زینب جدا ہوی ہے

جو تیرے مقتل میں بچ گیا ہے

وہ کام میری ردا کرے گی

حسین کی دکھ بھری۔۔۔


حسین باقر سے کہہ رہے تھے

میری سکینہ کو ساتھ رکھنا

سفر کے ہر موڑ پر یہ بچی

تمہیں دلاسے دیا کرے گی

حسین کی دکھ بھری۔۔۔


عجیب ماں ہے کہ چھ مہینے

کا لال قربان کر رہی ہے

کبھی جو اصغر کی یاد آی

رباب زنداں میں کیا کرے گی

حسین کی دکھ بھری۔۔۔


حسین وعدہ ہے یہ بہن کا

رہائی زنداں سے پاے گی جب

بہن تمہاری یزید کے گھر

تمہاری مجلس بپا کرے گی

حسین کی دکھ بھری۔۔۔