Kanz e Aza

جب علم سے کوئی

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

جب علم سے کوئی مشکیزہ بندھا ہوتا ہے

کسی بے دست کا اظہار وفا ہوتا ہے


کیسے رہوار سے گرتا ہے کوئی

بے بازو گرز کا زخم بھی جب سر پہ لگا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


اس کو للہ نہ کھولو کہ ہے پامال بدن

ایسا لاشہ کہیں چادر میں کھلا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


شاہ دین صرف علم خیمے میں لائیں ہوں گے

یہ جو اک شور قیامت کا بپا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


خون برستا ہے فضائوں سے لرزتی ہے زمین

کند خنجر سے جو سر شہہ کا جدا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


ہائے سجاد کے پیروں میں زنجیر گرم

آبلوں کے لئے ہر کانٹہ لگا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


مشک دکھلا کہ بہاتا ہے زمین پر پانی

روز اک ظلم سکینہ پہ نیا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


قلب اکبر سے سناں گردن بےشیر سے تیر

کھینچنے والا شہ کربوبلا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی


اک آواز حرم سنتے ہیں ہر شب شہید

پسے زنداں کوئی نوحہ صدا ہوتا ہے

---جب علم سے کوئی