Kanz e Aza

تیرے ہاتھوں کا

A noha written by Majid Raza Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

المدد یا عباس


تیرے ہاتھوں کا جو مل جائے سہارا عباس

پھر جہاں میں نہ رہے کوئی بھی پیاسا عباس


آپ کو پیاری بھتیجی کی قسم ہے مولا

نہ لگے اب کسی بچی کو طمانچہ عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


نہ جدا بھائی سے پھر کوئی بہن ہو ایسے

تم کو ہے واسطہء اکبر و صغرا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


لاش بھائی کی نہ بھای کو خدا دکھلاے

پھر کسی بھائی کے بازو نہ کٹے یا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


تم کو زینب کے ہے جلتے ہوئے خیموں کی قسم

سر پہ بہنوں کے رہے بھائی کا سایہ عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


تم سے دیکھا نہ گیا نوک سناں سے منظر

بلوے میں سر ہے کھلا بنت علی کا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


سب کے پردے کے محافظ اے علمدار حرم

بے ردا کوئی بہن یوں نہ ہو مولا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


تھام کر آپ کا پرچم جو دعائیں مانگی

سب کی حاجت کو کروایےء پورا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔


ہے یہ ماجد کی دعا منتظم کربوبلا

ہم کو مختار کی رستے پہ چلانا عباس

تیرے ہاتھوں کا جو۔۔۔