اے بھای میں تو دوش نبی کا مکیں تھا
اے بھای میں تو فاطمہ کا مہ جبین تھا
اب ایسا وقت آگیا اے میرے با وفا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
عباس کہاں ہو چلے آؤ
گھوڑے سے گر کے شاہ نے غازی کو دی صدا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
تکلیف میں حسین ہے اے میرے با وفا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
زین فرس سے گر کے زمیں تک نہ مل سکی
اماں اٹھاے ہاتھوں کو فریادی بن گیء
کہتی ہے آ حسین میری گود میں زرا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
تیروں کے آسمان پہ زخمی حسین ہے
تشنہ دہن اخی ہے کہاں اسکو چین ہے
الجھا ہوا بدن ہے میرا واے غربتا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
اکبر کی لاش اٹھای تم آے نہیں اخی
اب ختم ہونے والی ہے سرور کی زندگی
زانوں پہ سر کو رکھ لے علمدار کربلا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
اماں اٹھاے ہاتھ یہ کہتی ہے نور عین
کہتی ہے آ اے لال میری گود میں حسین
بیٹے کو اس کے ماں سے ملا دے اے با وفا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
یہ لمحہ آخری ہے ہماری حیات کا
دو بوندھ پانی تم ہی پلا دو فرات کا
سوکھا ہی کٹ نہ جاے گلوے شہ ہدا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
عباس آؤ تیروں سے مجھکو اتار لو
کب سے بلا رہا ہوں میں امداد تو کرو
اے بھای اپنے بھائی کا توڑو نہ آسرا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
شبیر کے گلے پہ چھری چل گیء کہ بس
عاشور کے عجیب قیامت ہوی کہ بس
اک بھای اپنے بھائی سے کہتا ہی رہ گیا
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔
حلق شہ ہدا پہ مبارک چھری چلی
ریحان کیا سناے قیامت گزر گئی
کہتا ہوا چلا گیا دلبند فاطمہ
تیروں کا آسماں سے بھیا اتار لے
گھوڑے سے گر کے۔۔۔