Kanz e Aza

بے ردا شام کے

A noha written by Mubarak Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

بے ردا شام کے بازار میں جاتی ہے بہن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا


بھای اس چاند سے چہرے کو نہ لگ جاے گرہن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا


تیری غیرت یہ گوارا نہ کرے گی بھیا

سب تماشائی ہیں اور بھای بہن بے پردہ

بڑھتی جاتی ہے یہ عباس کلیجے میں چبھن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔


تم کو عباس بہت تھا میرے پردے کا خیال

آ گیا شام کا بازار اور زینب ہے نڈھال

تیرے مرنے سے بڑی زینب کبریٰ کی تھکن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔


اے وفادار سکینہ کا گلا جکڑا ہے

آشک کے بدلے تیری آنکھ سے خوں بہتا ہے

ہوگا یہ رنج بھتیجے کے ہے ہاتھوں میں رسن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔


تھوڑی ہی دیر کو رکتا تیرا سر نیزے پر

بے ردا سب میرا سر دیکھ کے پھر تیرا سر

خوف ہے سوچ کے رک جاے نہ دل کی دھڑکن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔


ایک گھٹڑی میں ہمیں لاش ملی قاسم کی

دشت میں بعد تیرے ایسی قیامت ٹوٹی

رن میں پامال ہوا اس طرح نوشاہ کا تن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔


بولی زینب کہ سکینہ کی ردا آی ہے

نہ یتیمہ ہے نہ زندہ میرا بھای ہے

تھی وہ ریحان و مبارک تو عجب سی الجھن

آنکھیں عباس کھلی مت رکھنا

بے ردا شام کے بازار۔۔۔