بیٹا معاف کرنا مجھے دیر ہو گئی
نورِ نظر حسن کے میرے پارہء جگر
بیٹا معاف کرنا مجھے دیر ہو گئی
پھیلے ہوئے زمین پہ ہے ٹکڑے کہاں کہاں
سینے پہ تیرے گھوڑوں کی ٹاپوں کے ہے نشاں
بھگدڑ مچی تو گھوڑے ادھر سے ہوے ادھر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
تم سامنے ہو اور تمہاری تلاش ہے
کیسے اٹھاؤں تم کو میں ٹکڑوں میں لاش ہے
جیسے ہوا تھا ٹکڑے میرے بھائی کا جگر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
گہنا گیا ہے خاک پہ فروہ کا ماہ تاب
گلشن میں ہے بتول کے بکھرا ہوا گلاب
بھای کی یاد آتی ہے ہوں دیکھتا جگر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
میں نے بہت سلایا ہے آغوش میں تجھے
لاشے کو لے کے جاؤں گا گھٹڑی میں باندھ کے
ماں مر نہ جاے لاش کے ٹکڑوں کو دیکھ کر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
کہتی ہے یہ عروس اجل تم کو کیا ہوا
سر پر ہے تیرے زخموں کا سہرا سجا ہوا
کچلا ہوا بدن ہے جبیں ہے لہو میں تر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
گرتے ہوے کسی نے پکارا جو دور سے
پہنچا ہوں ہر مقام پہ رفتار نور سے
یہ غم کی انتہا تھی کہ آتا نہ تھا نظر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔
حالت تمہاری دیکھ کے سینہ ہوا ہے شق
تا حشر ہو گا اب دل شبیر کو خلق
افسوس یہ رہے گا نہ پہنچا میں وقت پر
بیٹا معاف کرنا۔۔۔