Kanz e Aza

بہت ہی سخت ہے

A noha. Lyrics in Urdu.

خدا نے جب ملک الموت کو یہ اذن دیا

کہ روح حضرت سرور نکال کر لے آ

رہے خیال کہ شبیر کو نہ ہو ایذا

حسین پہلے ہی زخموں سے چور چور ہوا

ملک پکارا یہ مجھ سے نہ ہو سکے گا خدا


میں کس طرح سے نکالوں بدن سے جان حسین

بہت ہی سخت ہے یارب یہ امتحان حسین

میں کس طرح سے۔۔۔


لگا ہے زخم تبر بہہ رہا ہے سر سے لہو

بھرے ہیں خون میں جان رسول کے گیسوں

قریب جاکے رکھوں دل پہ کس طرح قابو

کہ اس لہو میں تو ہے فاطمہ کے دودھ کی بو

میں کس طرح سے۔۔۔


میں پھر ان آنکھوں پہ ڈھاؤں ستم یہ کیا ہے ضرور

بچھڑ کے وہ علی اکبر سے ہوگیء بے نور

ندا یہ آی بہن سے نکال جان حضور

کہا دہن میں تو کانٹے پڑے ہیں رب غفور

میں کس طرح سے۔۔۔


ندا یہ آی کہ گردن سے کھینچ جان انکی

کہا میں کیا کروں گردن پہ چل رہی ہے چھری

چھری پکڑ کے یہ چلاتی ہے کوی بی بی

نہ ذبح کر میرے بچے کو میں دعا دوں گی

میں کس طرح سے۔۔۔


ندا یہ آی کہ سینے سے قبض کر لے جان

کہا وہ تیروں سے چھلنی ہے اے میرے رحمان

ابھی تو مار کے برچی ہٹا تھا اک شیطان

اور اب تو ہے تہہ زانوے شمر یہ قرآن

میں کس طرح سے۔۔۔


ندا یہ آی کہ مظلومیت کہ رتبہ شناس

کمر سے کھینچ لے صابر کے جانب وسواس

کہا ملک نے تڑپ کے بہ درد و حسرت و یاس

کمر تو ٹوٹ گیء جب سے مر گئے عباس

میں کس طرح سے۔۔۔


فلک سے تب ہوا روح الامیں کا رن میں نزول

کہا پکار کے منہ ڈھانپ لو براے بتول

پسر کی لاش پہ کھولیں گی بال بنت رسول

صدا یہ تھی ملک الموت کی بہ حزن و ملول

میں کس طرح سے۔۔۔


متی ء حکم ہوں پر فکر ہے یہ اے یزداں

ہر ایک عزر ہے زخمی لگاؤں ہاتھ کہاں

خدا پکارا یہ مشکل کریں گے ہم آساں

نہ تو نکال میرے عاشق غریب کی جاں

میں قد نکال رہا ہوں بدن سے جان حسین

کہ ختم ہونے کو اب ہے یہ امتحان حسین