زندان میں زینب روتی ہے
بھای کا پہلا چہلم ہے
سر اپنا جھکائے بیٹھی ہے
بھای کا پہلا چہلم ہے
وہ نظر دلاے کس طرح
پانی بھی نہیں ہے اک خطرہ
غازی کی بہت یاد آتی ہے
بھای کا پہلا۔۔۔
دل کھول کے رونے نہ پای
اپنے بھائی کو مانجای
رونے پہ بھی پابندی ہے
بھای کا پہلا۔۔۔
اس طرح کوی مجبور نہ ہو
اور اتنے غموں سے چور نہ ہو
زہرا کی دلاری قیدی ہے
بھای کا پہلا۔۔۔
کلثوم کے دل پہ کیا گزری
یہ جان نہیں پایا کوی
چہرے پہ بہت مایوسی ہے
بھای کا پہلا۔۔۔
اٹھارہ برادر کی خواہر
کس طرح رکھے دل پر پتھر
زندان ہے اور لاچاری ہے
بھای کا پہلا۔۔۔
زندان کے اندر اے وایض
ہے حشر کا منظر اے وایض
غربت ہے علی کی بیٹی ہے
بھای کا پہلا۔۔۔