کہتے ہیں حسین جب بھی آؤ کربلا
پہلے مانگو میرے چھوٹے بھائی سے رضا
زایروں دو صدا بادشاہ وفا
یاد آ رہی ہے کربلا
وہ ہے مولا سقی مولا
تم ارادہ کرو زیارت کا
دل نہیں توڑتے کبھی مولا
اذن زیارت چھوٹے سرکار سے لے کے
آؤ چلے بڑے سرکار سے ملنے
تزورونی اعاهدکم تعرفونی شفیع الکم
سامنے روضے کے گمبد جو نظر آیینگے
آنکھ میں آنسوں انہیں دیکھ کے بھر جائنگے
دل سے نکلے گی صدا یا ابا عبداللہ
آپ پر میرا سلام اے حسین ثاراللہ
روتے ہوئے انہیں آواز یہ دینگے
مولا یہاں آپ مظلوم تھے کتنے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
کرتے ہے فضل و کرم فضل کے بابا سب پر
ان کو تم یاد کرو باب الحوایج کہہ کر
تم کو لینے کے لئے خود وہ آ جائیں گے
ساتھ عباس کے علم کربلا جاییں گے
وعدہ کرو ان زیارت سے پہلے
رویینگے ہم کف پہ جا کے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
دل میں جو بات ہے عباس سے جا کر کہنا
ان کے روضے کی طرف دیکھ کے روتے رہنا
دو کٹے ہاتھوں کا پرسہ دینا
کہنا ہم بھولے نہیں علقمہ پر جو ہوا
گرز لگا ہاے جب آپ کے سر پہ
زخمی ہوئے آپ رہوار سے گر کے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
مولا عباس جسے چاہے بلا لیتے ہیں
وہ غریبوں کو بھی زوار بنا دیتے ہیں
اے عزاداروں سنو فکر کیوں کرتے ہو
مولا بلوا لیں گے ان سے کہہ کر دیکھو
ہاتھ رکھو جا کے ایک بار علم پہ
زاد سفر خود علمدار کریں گے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا
ابد واللہ یا زہرا ماننسا حسینا
مولا جب سنتا ہوں نعرہ میں ابد واللہ کا
دل میرا کہتا ہے ماننسا حسینا زہرا
ہاں وہ ھل من کی صدا کبھی بھولیں گے نہ ہم
جب نظر آے گا شاہ والا کا حرم
بولیں گے ہم دور سے ہاتھ اٹھا کے
آ گےء ہم یا حسین آپ سے ملنے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
اذن جب حضرت عباس سے ہم پایینگے
یا حسین آپ کے روضے سے لپٹ جائنگے
واسطہ زہرا کا مجھکو رونے دینا
ہاتھ میرے دل پر مولا تم نہ رکھنا
حق تو یہ ہے دل یہ پھٹ جائے وہاں پہ
قتل ہوے مولا جس خاک پہ پیاسے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
وہی قاسم کا بدن گھوڑے سے پامال ہوا
برچھی اکبر کو لگی سینے کا کیا حال ہوا
تیر اصغر کو لگا چھد گیا ننھا گلا
دو تھے زینب کے پسر دونوں کو مار دیا
اہل حرم جہاں ہر لاش پہ روے
آج بھی ہے وہی سادات کے خیمے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔
کتنے دن ہو گےء وہ روضہ نہیں دیکھا ہے
جس کے دروازے پہ ساقی عطشی لکھا ہے
بولو زیشان و رضا اے شہنشاہِ وفا
زایروں میں اب تو نام لکھ دیں میرا
بیٹھوں کبھی میں بھی دربار میں آ کے
روتا رہوں ہاے آواز یہ سن کے
تزورونی اعاهدکم۔۔۔