بچھا کے فرش عزا سیدہ کو یاد کرو
لہو بہاؤ تو زین العبا کو یاد کرو
دعائے زینب و زہرا ہے مجلس و ماتم
صف عزا پہ جو آؤ دعا کو یاد کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ ایسی عزاداری کرو
یہ عبادت ہے نہ رہ جائے کہیں اس میں کمی
شکر خالق کا کرو تم کو بنایا ماتمی
مجلس شبیر سے ہر دم وفاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
مجلس شبیر ہے علم و ادب کی درس گاہ
یہ اسی کی یاد میں ہوتی ہے جو ہے دیں پناہ
شب بیداری سے عقیدوں کی بھی بیداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
ضرب و ایثار و وفا کا یہ بھرم ہے دوستوں
یہ علم عباس غازی کا علم ہے دوستوں
ذہن میں غازی کو رکھو تب علمداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
مجلس سرور کے رتبے میں نہیں کوئی سوال
ہو نہ پائے فرش ماتم کا تقدس پایمال
جیسے پڑھتے ہو نمازیں یوں عزاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
تم اگر اپنے کو کہتے ہو عزادار حسین
دل سے بننا چاہتے ہو تازیہ دارحسین
ختم کر دو ہر سیاست بس عزاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
صبحِ عاشورہ علم زینب کے ہاتھوں سے سجا
وہ علم عباس کو دے کر یہ سرور نے کہا
اے میرے عباس تم لشکر کی سالاری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
دیکھ کر عون و محمد کو یہ زینب نے کہا
سر پہ رکھ لو تم عمامے اور کمر باندھو زرا
اپنے مامو پر فدا ہونے کی تیاری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔
الفت آل محمد ماجد اپنا ہے نشاں
ان کے غم میں مضطرب ان کی خوشی میں شادماں
ان کے بن جاؤ غلام ان سے وفاداری کرو
سنت زینب یہی ہے تازیہ داری کرو
جس سے خوش ہو فاطمہ۔۔۔