کلثوم رو کے کہتی ہے ام البنین سے
بن بازوؤں کے اترا ہے عباس زین سے
امید پیاسے بچوں کی مجھے جڑی رہے
وہ چاہتا تھا مشک سکینہ بچی رہے
یوں تیر روکتا رہا اپنی جبین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
بابا کا زخم یاد ہے گہرا تھا کس قدر
ایسے ہی تھا دو نیم میرے باوفا کا سر
حیدر کی طرح خون تھا جاری جبین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
اک آنکھ میں تھا تیر تو اک آنکھ میں لہو
خیمے کی راہ ڈھونڈ رہا تھا وہ چار سو
اک گرز نے گرا دیا بے کس کو زین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
روح علی کے بین تھے ہاے میرا سفیر
سر پر بھی گرز بازو جدا آنکھ میں بھی تیر
بدلہ میرا لیا ہے میرے جانشین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
سقہ حرم کا دشت میں بے جان ہوگیا
اب مارنا حسین کو آسان ہوگیا
یہ شور اٹھ رہا تھا سپاہ لعین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
غازی کی موت حال یہ زینب کا کر گیء
لگتا تھا جیسے ثانیء زہرا بھی مر گیء
ایسے گری وہ جیسے گرا بھای زین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
اماں میں اپنے بیٹے کا ماتم نہ کر سکیں
حد یہ ہے قید ہوکے میں جب شام کو چلی
بازو اٹھا کے چوم نہ پای زمین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔
اکبر بہن یہ بولی غضب کی جفا ہوی
اصغر کے جیسی لاش میرے بھای کی بچی
عابد نے اس کے ٹکڑے چنے ہیں زمین سے
بن بازوؤں کے اترا۔۔۔
کلثوم رو کے کہتی ہے۔۔۔