بنا کے تربت اصغر حسین روتے ہیں
دل رباب چھپا کر حسین روتے ہیں
کمر شکستہ ہے کیسے اٹھاینگے لاشہ
اٹھو اٹھو علی اکبر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔
تر آنسوؤں سے ہے دادی پسر کی میت پر
خط اپنی بیٹی کا پڑھ کر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔
صدا جو پردے میں اٹھارہ بھائیوں کے رہی
وہی بہن ہے کھلے سر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔
نبی کی آل ترستی ہے بوندھ پانی کو
جھکاے سر لب کوثر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔
طمانچے مار رہا ہے کوئی سکینہ کو
جبھی تو نوکِ سِناں پر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔
تکلم آج بھی زندان شام میں جا کر
کسی لحد سے لپٹ کر حسین روتے ہیں
بنا کے تربت اصغر۔۔۔