جب قافلہ پہنچا تھا مدینے کے زرا پاس
مقتل میں ہوا کیا یہ سنا اس نے بصد یاس
کٹتا تھا جگر دل میں ندامت کا تھا احساس
ہر ایک سے یہی پوچھتی تھی مادر عباس
جب گردن شبیر پہ خنجر وہ رواں تھا
بس اتنا بتا دو میرا عباس کہاں تھا
زہرا کا پسر جان نبی سید والی
اکبر کے کلیجے سے سناں کیسے نکالی
جب خاک پہ دم توڑتا لیلیٰ کا جواں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
میدان میں بے شیر کو جب لاے تھے شبیر
ننھے علی اصغر کی جو گردن پہ لگا تیر
جب باپ کے ہاتھوں پہ پسر تشنہ دہاں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
آقا میرا میدان میں کیوں رہ گیا تنہا
ہاں دودھ نہ بخشوں گی میں یہ کیا کیا بیٹا
زہرا کا پسر خاک پہ جب گریہ کناں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
جب بی بیاں جلتے ہوئے خیموں کے تھی اندر
جب زینب دلگیر کی چھینی گیء چادر
جب گردن بیمار میں وہ طوق گراں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
عابد کو لےء پھرتی تھی جب زینب مضطر
جب آگ لگای گیء چھینا گیا بستر
پھیلا ہوا جب شام غریباں کا دھواں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
جب شام غریباں میں بھی پیاسے رہے بچے
جب دختر شبیر کے لگتے تھے طمانچے
جب اس کا جگر کرب یتیمی سے تپاں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔
زینب نے کہا اس کو وفا کا تھا بہت پاس
جب ذبح ہوے بھائی تو زندہ نہ تھے عباس
بن ہاتھوں کے تھا غیرت الیاس کا لاشہ
ساحل پہ تڑپتا رہا عباس کا لاشہ
یہ سن کے کیا شکر مگر پھر بھی ہے احساس
اب تک یہ قمر پوچھتی ہے مادر عباس
جب گردن شبیر پہ خنجر وہ رواں تھا
بس اتنا بتا دو۔۔۔