ہاے جواں لال کو مقتل سے جب اٹھا کے چلے
حسین روتے رہے اور پسر سے کہتے رہے
خاموش نہ ہو باپ سے باتیں کرو اکبر
ہم تم کو ملا دیں گے پھپھی جان سے جا کر
اے لال کلیجے میں ابھی درد تو ہوگا
نکلا ہے لہو اتنا بدن سرد تو ہوگا
تم چپ ہو تو چلتے ہیں میرے قلب پہ خنجر
خاموش نہ ہو۔۔۔
قدموں کی طرف سے ہے اٹھاے ہوے بابا
اور سر کی طرف سے سنبھالے ہوے زہرا
آنکھوں کو زرا کھول کے دیکھو تو یہ منظر
خاموش نہ ہو۔۔۔
تم خون اگلتے ہو تو بھر جاتا ہے چلو
بتلاؤ کرے ضبط کہاں تک میرے آنسوں
بیٹا نکل آے گا کلیجہ میرا باہر
خاموش نہ ہو۔۔۔
دریا پہ گےء ہونگے جو لڑتے ہوے بیٹا
جلدی سے بتاؤ میرا پھٹتا ہے کلیجہ
کس حال میں ہے لاشہء عباس دلاور
خاموش نہ ہو۔۔۔
تم خود بھی سمجھتے ہو یہ مجبوری میری ہے
آہستہ جو چلتا ہوں کمر ٹوٹی ہوئ ہے
تھوڑا سا سفر باقی ہے ہمت کرو دلبر
خاموش نہ ہو۔۔۔
بیٹا ہمیں میدان کی روداد سناؤ
کیا حال ہے اب پیاس کا بابا کو بتاؤ
انگوٹھی دہن سے کیوں نکل آئ ہے باہر
خاموش نہ ہو۔۔۔
ماتھے سے پسینہ تو ابھی صاف کیا ہے
کیا زخم کی تکلیف نے منہ کھول دیا ہے
سانسیں کیوں میری جان نہیں آتی برابر
خاموش نہ ہو۔۔۔
شہ بولے تکلم کے اٹھو آ گیا خیمہ
سینے سے زرا ہاتھ ہٹا لو میرے بیٹا
اس حال میں دیکھے گی تو مر جاۓ گی مادر
خاموش نہ ہو۔۔۔