جب قید سے اسیر رہا ہو گےء تمام
قبر سکینہ پر گےء روتے ہوئے امام
ماتم کناں ساتھ میں اہلِ حرم تمام
آہستہ آ رہی تھی رباب خدستہ کام
چھوٹی سی قبر سامنے نظروں کے پھر گیء
اک آہ سرد کھینچ کے مرقد پہ گر گیء
زندان سے رہائی سادات کو ملی ہے
بالی سکینہ تنہا زنداں میں رہ گیء ہے
بانو کے بین سن کر ہر بی بی رو رہی ہے
بالی سکینہ تنہا زنداں میں رہ گیء ہے
کہتی تھی شامیوں سے بانو غریب رو کے
اس کا خیال رکھنا نازوں کی یہ پلی ہے
ہر شب دیےء جلانا مرقد پہ تیرگی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
بابا چچا کو ترسی آہ و بکا کو ترسی
زندان میں یتیمہ تازہ ہوا کو ترسی
بابا کو روتے روتے بس تھک کے سو گیء ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
کہتی تھی روز رو روکر اب تو پھپھی چلو گھر
زنداں میں مر نہ جاے شبیر کی یہ دختر
یہ یاد کر کے زینب سر اپنا پیٹتی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
کمسن ہو بے خطا ہو اور قید جفا ہو
داغ یتیمی لوگوں جیسے کوئی سزا ہو
بانو کے دل سے پوچھو کیسی یہ بیکسی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
فریاد پر تھے پہرے زخم جگر تھے گہرے
تا مرگ مٹ نہ پاے تقدیر کے اندھیرے
کس جرم کی سزا ہے بچی کو جو ملی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
اس قید سے نکالو آغوش میں چھپا لو
کہتی تھی ظالموں سے بابا مجھے بچالو
یہ بین کرتے کرتے خاموش ہو گیء ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
اب گھر چلیں گے بھای پاےنگے کب رہائی
عابد سے پوچھتی تھی صدموں کی وہ ستای
وہ مر چکی ہے لیکن فریاد گونجتی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔
صفدر کی چشمِ نم بھی روتے ہیں اہلِ غم بھی
مظہر بھی لکھ کے رویا قرطاس اور قلم بھی
کیا غم کا مرثیہ ہے تاریک رو پڑی ہے
بالی سکینہ تنہ۔۔۔
زندان سے رہائی۔۔۔