Kanz e Aza

بالیاں شام تلک

A noha written by Mubarak Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

افسوس صد افسوس سکینہ قیدی ہے

ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پیروں میں بیڑیاں

اور کانوں سے بالیاں چھینی گیء

بالیوں نے دی صدا کاش ہم ٹوٹے جاتے

تو شہزادی کی لاوے بچ جاتی

معاف کرنا شہزادی معاف کرنا شہزادی


بالیاں شام تلک دیتی رہی اک صدا

ٹوٹتے ہم سکینہ کی لاوا بچ جاتی

ہاے اک سال تلک زخم نہ رہتا تازہ

ٹوٹتے ہم تو سکینہ کی لاوا بچ جاتی


ننھے رخسار ہیں اور شمر کا پنجہ ہے بڑا

انگلیاں کانوں کے زخموں کو جو کرتی ہے ہرا

کسی صورت میں بھی کانوں سے لہو رک جاتا

بالیاں شام تلک۔۔۔


جس کو معلوم نہیں تھا کہ یتیمی کیا ہے

پوچھتی رہ گیء بھیا یہ یتیمی کیا ہے

بھای جاں کھول دو کیونکر ہے میرا ہاتھ بندھا

بالیاں شام تلک۔۔۔


کان زخمی ہیں گلا زخمی ہے زخمی ہے ہاتھ

ایسا ہوتا ہی نہیں ہاے یتیموں کے ساتھ

بچنے پای نہیں اس بی بی بی کی ننھی سی ردا

بالیاں شام تلک۔۔۔


کوئی صدقے کی کھجوریں اسے دکھلاتا ہے

کھولتا پانی کوی چھت سے گرا دیتا ہے

ظلم اس درجہ ہوے کیسے رہی یہ زندہ

بالیاں شام تلک۔۔۔


پشت ناقہ پہ بٹھایا نہیں سلوایا گیا

اور ایک رسی سے پھر ننھا بدن باندھا گیا

اشقیا ہنستے ہیں چلاتی ہے جب یہ دکھیا

بالیاں شام تلک۔۔۔


آنکھیں شبیر کا سر کھول کے یہ کہتا ہے

بیٹی کیوں پھول سا رخسار تیرا نیل ہے

تیرے کانوں کی لو سے ہے لہو کیوں بہتا

بالیاں شام تلک۔۔۔


بچی عرفان و مبارک جونہی خاموش ہوی

سمجھے سجاد کے خواہر میری بے ہوش ہوی

شانہ زینب نے ہلایا تو نہ زندہ پایا

ٹوٹتے ہم تو سکینہ کی لاوے بچ جاتی