باقر کے لاڈلے کا تابوت اٹھا ہے
بتلاؤ مسلمانوں کیا اس کی خطا ہے
قربا سے مودت کی یہ تفسیر ہے کیسی
لکھی ہے تم نے ظلم کی تحریر یہ کیسی
کیا خوب دیا تم نے رسالت کا صلہ ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
فرمان محمد کو ہے کیوں تم نے بھلایا
کیوں احمد نے مرسل کو ہے تم نے رلایا
کی تم نے محمد سے یہ کیسی وفا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
کاظم کی یتیمی پہ روتے ہیں دو جہاں
معصوم کی میت پہ زہرا ہے فغاں
ہر سوں دہر میں ماتم جعفر کی صدا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
اے کلمہ گو خدا کا کچھ خوف تو کرو
نہ ڈھاؤ ستم اس پہ ایسے ستمگروں
تربت سے محمد کی یہ آی صدا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔
بولو خاموش کیوں ہو قرآن کے قاریوں
اس بات کا خورشید کو لللہ جواب دو
کس جرم میں معصوم کو ہاے زہر دیا ہے
باقر کے لاڈلے کا۔۔۔