Kanz e Aza

بابا کو صدائیں

A noha. Lyrics in Urdu.

بابا کو صدائیں دیتی ہے

جنگل میں سکینہ رات گئے

جب کان میں اُس کے آتی ہے

آوازِ الیہ رات گئے


عباس نہیں قاسم بھی نہیں

اکبر بھی نہیں اصغر بھی نہیں

بے گورو کفن ہے جنگل میں

شبیر کا لاشہ رات گئے

بابا کو صدائیں ۔۔۔


زہرا کی دُلاری سر کھولے

بے مکھنا و چادر بیٹھی ہے

رودادِ آلم دوہراتا ہے

جلتا ہوا خیمہ رات گئے

بابا کو صدائیں ۔۔۔


جب شامِ غریباں کو لے کر

عاشور کا سورج ڈوب گیا

سجاد کو بھی بے دینوں نے

زنجیر میں جکڑا رات گئے

بابا کو صدائیں ۔۔۔