Kanz e Aza

بابا سکینہ کو

A noha. Lyrics in Urdu.

بابا سکینہ کو اب گود میں لے لو


میرے بابا یہ کیسے ٹوٹے ستم

سناؤں کس کو میں روداد الم

تم واقف ہو اب کوئی نہیں ہے میرا

گھر لٹ گیا سارا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


اکیلے کیوں مجھے تم چھوڑ گےء

چہیتی بیٹی سے منہ موڑ گےء

بیٹی کو کوئی یوں کر دیتا ہے تنہا

دل روتا ہے میرا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


طمانچے کھای اور میں رو نہ سکی

تمہاری یاد میں میں سو نہ سکی

اس بیٹی کا بستر تھا تمہارا سینہ

اب خاک بچھونا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


اکیلے سو گےء تم مقتل میں

تمہیں ڈھونڈوں کہاں میں جنگل میں

ہے بکھرے ہوے میدان میں سارے لاشے

ہر سوں سناٹے

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


ہے زخمی راستے غربت کا سفر

رلاتے ہے مجھے سارے منظر

اونٹوں سے وہ ننھے بچوں کا گر جانا

ماؤں کا تڑپنا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


تیری بیٹی میں ہمت بھی نہیں

پکاروں کس کو میں طاقت بھی نہیں

کھلوادو زرا آ کر گردن کی رسی

دم گھٹتا ہے میرا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔


نگاہوں میں کسی کا زخمی بدن

وہی بیٹھی ہوی اک بیوہ دلہن

اک ماں کی نگاہوں میں ہے ننھا لاشہ

اور خالی جھولا

بس آخری اک بار سینے سے لگا لو

بابا سکینہ کو۔۔۔