اے معرکہء قوت اسلام کے جوہر
چھ ماہ کی مدت میں قیامت کے برابر
ننھے سے مجاہد علی اصغر علی اصغر
مقصد تھا ولادت کا فقط کار شہادت
یہ بات ہوی اور کسی کو نہ میسر
یکتا ہے تیری خون میں ڈوبی ہوی تصویر
تاریخ دکھاتی نہیں ایسا کوئی منظر
ننھے سے مجاہد علی اصغر۔۔۔
بابا کے سب انداز ہیں دادا کے تریقے
نیند آ گئ ریتی پہ نہ تکیہ ہے نہ بستر
الجھے ہوا بالوں پہ فدا شام شب غم
ڈوبی ہوی نفسوں پہ ستاروں کی نچھاور
ننھے سے مجاہد علی اصغر۔۔۔
ڈھلکی ہوی گردن پہ یداللہ کے بوسے
سوکھے ہوے ہاتھوں پہ تصدق لب کوثر
چتواں میں چھپاے ہوے اکبر کی جوانی
مٹھی میں دباے ہوے سجاد کے جوہر
ننھے سے مجاہد علی اصغر۔۔۔
آنکھوں میں چھلکتا ہوا معصوم تبسم
گردن سے ٹپکتا ہوا خونِ دلِ مادر
تاریخ میں ہے سب تیرے بچپن کا سلیقہ
تو موت کی آغوش میں آیا تھا ہمک کر
ننھے سے مجاہد علی اصغر۔۔۔
جس وقت ہوی مہر تیرے زخم گلو کی
پورا ہوا شبیر کے ایثار کا دفتر
آرام سے سو اے شب عاشور کے جاگے
لوری تجھے دیتا ہے تیرے نجم سخنور
ننھے سے مجاہد علی اصغر۔۔۔