اے فاطمہ کے لال تجھے آخری سلام
تجھکو وداع کرنے کو آے ہیں یہ غلام
کیسی اداسیاں ہے یہ غربت کا وقت ہے
ہم پر یہ آج کیسی مصیبت کا وقت ہے
بزم عزا سے آپ کی رخصت کا وقت ہے
رونق ہمارے گھر کی نہ لے جاییےء امام
اے فاطمہ کے لال۔۔۔
ہمشکل مصطفیٰ علی اکبر کی وہ اذاں
تڑپاتی ہے علی اصغر کی ہچکیاں
اب چھا رہی ہے ہاے یہ کیسی خموشیاں
ایام یہ عزا کے ہوے جاتے ہیں تمام
اے فاطمہ کے لال۔۔۔
خیموں کی آگ اور وہ ہر سمت شور و شین
وہ العطش کی گونج وہ کمسن لبوں کے بین
درے طمانچے اور وہ ہر لب پہ یا حسین
آنکھوں میں اب بھی باقی ہے وہ کربلا کی شام
اے فاطمہ کے لال۔۔۔
اکبر سلام اے علی اصغر تجھے سلام
فروہ کے چاند قاسم مضطر تجھے سلام
عباس اے حسین کے لشکر تجھے سلام
اے بیکس و غریب میرے تشنہ لب امام
اے فاطمہ کے لال۔۔۔
مولا یہ ہے رشید شہیدی کی التجاء
پہنچا دے ہم غلاموں کو اب جلد کربلا
ماتم کریں گے پھر تیرا روضے پہ ہم تیرا
ہم سے نہ ہو سکی تیری خدمت شہ انام
اے فاطمہ کے لال۔۔۔