اب نہیں جینے کی کچھ آس اے غازی عباس
میں بھی آتا ہوں تیرے پاس اے غازی عباس
درد تم مجھ سے جدائی کا نہ سہہ پاؤ گے
بن میرے خلد بریں میں بھی رہ پاؤ گے
مجھ سے الفت جو ہے کچھ خاص اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
شانے یہ تیرے نہیں بازو کٹا ہے میرا
بھای چوتیس برس والا چھٹا ہے میرا
ہو گیا مجھکو یہ احساس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
کب سے دیتا ہوں صدا خاک سے اب اٹھ جاؤ
آخری بار کلیجے سے میرے لگ جاؤ
نہر آی نہ تمہیں راس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
آنکھ کے سامنے لاشہ ہے میرے بھائی کا
اشقیا دیتے ہیں طعنہ مجھے تنہای کا
کیا نہیں تم کو یہ احساس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
کیسے لے جاؤں میں خیمے میں الم کو بھیا
تم سے ڈھارس تھی بہت اہلِ حرم کو بھیا
سب کی اب ٹوٹ گیء آس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
اٹھو شرمندہ ہے اب تشنہ دہانی تم سے
ہاے مانگے گی نہ ہر گز کبھی پانی تم سے
اب سکینہ کو نہیں پیاس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
آ گیا سخت مصیبت میں سفینہ میرا
آ کے پردیس میں چھٹکا ہے نگینہ میرا
ٹوٹتا ہے میرا الماس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔
عینی خیمے میں جو عباس کا پرچم پایا
جو بھی بے حوش تھا عامر وہ لب دم آیا
شور اٹھا یہ بصد یاس اے غازی عباس
اب نہیں جینے کی کچھ آس۔۔۔