Kanz e Aza

اے شیر تو نہ جا

A noha written by Ahmed Naved. Lyrics in Urdu.

اے علمدار وفا

سقاے حرم بہنوں کا بھرم

ہے تیرے ہونے سے بھیا

سن لے غازی زینب کی صدا


عباس تیرے ہاتھ میرے سر کی ہے ردا

اے شیر تو نہ جا

یہ ہاتھ کٹ گےء تو کرونگی ردا کا کیا

اے شیر تو نہ جا


کون آے گا بچانے کو تیروں سے بھای کو

خنجر چلے گا جب تو کسے دونگی میں صدا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔


نیزہ ہر ایک کے ہاتھ میں ہوگا بہ وقت شام

کس کس سے اپنے سر کی بچاؤں گی میں ردا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔


اس وقت کیا کروں گی جب پیاسی سکینہ کو

پانی دکھا دکھا کے بہاےنگے اشقیا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔


بھای ہے تو کسی کا الم اور کسی کی آس

بھای ہے میرے واسطے تو سایۂ خدا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔


بھای یہ تیرے ہاتھ حرم کا ہے سایباں

پردے کی ابتدا ہے یہ پردے کی انتہا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔


آے گا خوں میں ڈوبا ہوا جب الم نوید

خیمے کے در پہ گونج رہی ہوگی یہ صدا

اے شیر تو نہ جا

عباس تیرے ہاتھ میرے۔۔۔