اے رات نہ ڈھلنا کہ اجڑ جائے گی زینب
بھائی سے دم صبح بچھڑ جاے گی زینب
اے رات نہ ڈھلنا کہ اجڑ جائے گی زینب
سونے دے سکینہ کو کہ پھر سو نہ سکے گی
رونا بھی جو چاہے تو پھر رونا سکےگی
اصغر سے ملاقات تو پھر ہو نہ سکے گی
---اے رات نہ ڈھلنا
گھبراے ہوئے لال ہیں سہمی ہوئی مایں
جی بھر کے میں دیدوں علی اکبر کو دعائیں
لینا ہے ابھی عون و محمد کی بلایں
---اے رات نہ ڈھلنا
اے رات بکھر جا تیرے بس میں ہے جہاں تک
مٹ جائیں گے کل آل پیمبر کے نشاں تک
باقی ہے یہ منظر علی اکبر کی اذاں تک
---اے رات نہ ڈھلنا
ہر چاند کے بچوں کی ابھی پیاس ہے باقی
کچھ آنکھ میں حسرت ہے کچھ آس ہے باقی
لیکن میرا بھائی میرا عباس ہے باقی
---اے رات نہ ڈھلنا
باقی ہے ابھی آل محمد کا سفینہ
بیٹی کے سلانے کو ہے شبیر کا سینہ
جھولا علی اصغر کا جھلاتی ہے سکینہ
---اے رات نہ ڈھلنا
کل کون سنے گا یہ میری آہ و بکا بھی
ہوگا تہہ خنجر میرے بھائی کا گلا بھی
خیمہ تو کجا سر پہ نہ ہوگی یہ ردا بھی
---اے رات نہ ڈھلنا
اے رات گھڑی بھر کو تو رہنے دے سکوں میں
گھر جاینگے ناصر میرے اعدا کی سفوں میں
یہ چاند سے چہرے تو نہا جاینگے خوں میں
---اے رات نہ ڈھلنا