اے حسین جان اے حسین جان
اے علی کے لعل اے شہ زماں
فتح کر لئے تو نے دو جہاں
مسکرا اٹھا جب کہ بے زباں
---اے حسین جان
تو پناہ دیں تو ہی شاہ دیں
وراث نبی کعبہ یقین
نازش حرم حق کے پاسباں
---اے حسین جان
کربلا جہاد کربلا قیام
تو نے حشر تک دے دیا پیام
روح کربلا راز کن فکاں
---اے حسین جان
دے کے سر لیا قلم سے فرات
تجھ سے رہ گئی انبیا کی لاج
ابن فاطمہ فرق مرسلہ
---اے حسین جان
حر کا تذکرہ ہے ورق ورق
سن کے آگیا جو صدائے حق
صبح کربلا معنی اذان
---اے حسین جان
زندگی سے دور ہو گئے حرم
جب ہوا شہید عامل علم
جس کے دوش پر حق کا تھا نشاں
---اے حسین جان
جب سے ہٹ گئے سارے مرسلین
بڑھ گئے نبی چومنے جبیں
کہہ کے یاعلی کھینچی جو سناں
---اے حسین جان
جس مریض پر تھا ستم تمام
دشت ظلم سے تا زیارے شام
وہ اسیر غم میر کارواں
---اے حسین جان
مادر حسین دیتی ہے دعا
گونجتی رہے بس یہی صدا
فرش خاک سے تابہ آسماں
---اے حسین جان
زندگی تمام ذکر کربلا
نصرت امام گریہ و بکا
لب پہ صبح و شام ہو یہی فغاں
---اے حسین جان
دو صدا فرید ماتم حسین
کوئی غم نہ ہو جز غم حسین
حشر تک رہے بس یہی سماں
---اے حسین جان