بابا بابا بابا میرے بابا
اے بابا میں کیسے جیوں
اِس دُنیا میں تیرے بنا
نازوں کی پلی بچّی پر
یہ کیسی قیامت آئی
غربت كے گھنے جنگل میں
ہے گھیرے ہوئے تنہائی
بابا ہی رہے نہ بھائی
اے بابا میں کیسے۔۔۔
اک تشنہ دھن شہزادی
ہے سولہ پہر کی پیاسی
حال اپنا سنائے کس کو
اب کوئی نہیں ہے باقی
مقتل میں ہوئی فریادی
اے بابا میں کیسے۔۔۔
ہے چاروں طرف تنہائی
اور چاروں طرف ویرانہ
روتا ہے میری حالت پر
یہ جنگل یہ ویرانہ
میں کیسے رہونگی تنہا
اے بابا میں کیسے۔۔۔
شبّیر کی راج دلاری
کس حال میں ہے بیچاری
مقتل میں کھڑی رَو رَو کر
کہتی ہے غموں کی ماری
مر جائے گی تیری پیاری
اے بابا میں کیسے۔۔۔
دُر چھین لئے اعدا نے
کانوں سے لہو بہتا ہے
جانا ہے مجھے زنداں میں
ہر ایک لعیں کہتا ہے
یہ خوف مجھے رہتا ہے
اے بابا میں کیسے۔۔۔
وہ رات جہاں رونق تھی
ویران ہے اب وہ خیمے
ہنس ہنس کے ستمگاروں نے
مارے ہے تمانچے میرے
روکا نہ کسی نے آکے
اے بابا میں کیسے۔۔۔