ہاے سجاد ہاے ہاے سجاد
ایک ستم سجاد پر ایسا ہوا
جب تلک جیتا رہا روتا رہا
وہ ستم تھا بے ردائی شام میں
سر کھلے زینب جو آی شام میں
طوق دیتا تھا دہائی شام میں
آنکھ سے خون جگر بہتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
آسماں روتا تھا روتی تھی زمیں
قلب تھے زخمی تو زخمی تھی جبیں
بی بیوں کے نام لیتے تھے لعیں
تھام کر دل سارباں سنتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
سنگ دل أہل جفا کے سامنے
کیا کوئی جاتا رداییں مانگنے
درد و غم کتنے دیےء ہیں شام نے
حق قدم پر ایک غم ملتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
آسماں والے زمیں پر آ گےء
غم کے بادل چار جانب چھا گےء
روتے روتے قلب و جاں پتھرا گےء
دل کو ماحول بھی دستہ رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
جس کو سورج نے نہ دیکھا ہو کبھی
ہاے اس بی بی کی چادر چھن گیء
موت کا ساماں تھی بس یہ گھڑی
امتحاں دینے کو وہ جیتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
بیڑیوں کے زخم سارے بھول کر
نوحہ کرتا تھا نبی کی آل پر
اور کبھی روتا تھا سر کو پیٹ کر
خون دل بھی آنکھ سے بہتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
زندگی تھی ہر قدم پر ایک سزا
سانس کرتی تھی حرم پر مرثیہ
بین کرنا بھی وہاں پر جرم تھا
ہاں مگر یہ جرم وہ کرتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔
کیا لکھے روادار مظہر عابدی
لکھ نہیں سکتا وہ صدمے کوئی بھی
بن گیء نوحہ مگر یہ بات ہی
جب تلک جیتا رہا روتا رہا
ایک ستم سجاد پر۔۔۔
جب تلک جیتا رہا۔۔۔