Kanz e Aza

اکبر میرا سہریاں

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

میرا سہریاں والا اکبر

زخم دل کے دکھائوں میں کیسے

تیرا لاشا اٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں والا اکبر


لاشِ اکبر پہ شاہ جب پہنچے

دل کو ہاتھوں سے تھام کر بولے

تیری فرقت نے اے علی اکبر

آگ دل میں میرے لگادی ہے

آگ دل کی بجھائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


تو ہے کڑیل جوان اے بیٹا

باپ تیرا ضعیف ہے کتنا

نور آنکھوں کا ہوگیا رخست

مجھکو آتا نہیں نظر خیمہ

لیکے خیموں میں جائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


جسنے اٹھارہ سال پالا تھا

کیسے دیکھے گی وہ تیرا لاشا

تیری شادی کا تھا جسے ارماں

کیسے جھیلے گی وہ تیرا صدمہ

تیری ماں کو بتائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


دیکھ آیا ہے قاصدِ صغرا

راہ تکتی ہے وہ دکھی بہنا

تجھ کو بیمار نے بلایا ہے

وعدہ صغرا کا کیوں بھلا ڈالا

غم یہ دل سے لاگائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


بھائی بہنوں کا ہے عجب رشتہ

جس کا ثانی کہیں نہیں ملتا

رو کے صغرا نے یہ لکھا اکبر

ایک دکھیا کی لاج رکھ لینا

مر گیا تو بتائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


لطف جینے میں اب کہاں اکبر

دل سے اُٹھتی ہے یہ فُغاں اکبر

سبحِ عاشور دی تھی جو تو نے

خوں رلائے گی وہ آذاں اکبر

تیری صورت بھولائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


ضبط غم کا محال ہے بیٹا

دیکھوں کیسے یہ زخم سینے کا

میں تو پردیس میں اکیلا ہوں

دیکھ کر زخم کیا کروں بتلا

اس پہ مرحم لگاؤں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


ایسی غربت میں مُںہ نہیں موڑو

میں ہوں تنہا مجھے نہ یوں چھوڑو

کیا گزرتی ہے باپ کے دل پر

غمزدہ دل کو یوں نہیں توڑو

اپنی غربت بتائوں میں کیسے

تیرا لاشا اُٹھائوں میں کیسے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔


شادماں یہ دعا ہے خالق سے

وقت ایسا کسی پہ نہ آئے

جیسا مظہر نے لکھ دیا منظر

شاہ کہتے تھے بس یہی روکے

زخم دل کے دکھاؤں میں کیسے

اجڑا ہوا حسین کا کنبہ لئے ہوئے

اکبر میرا سہریاں۔۔۔