زنداں سے جب رہا ہوے سادات کربلا
ماں نے لپٹ کے قبر سکینہ پہ دی صدا
اٹھو سکینہ چلے کربلا
چھوٹی سی تربت پہ ماں نے کہا
زنداں سے جاتا ہے اب قافلہ
مجھے شاہزادی تمہاری قسم
نہ رکھوں گی زنداں سے باہر قدم
سفر کی اب ہوتی ہے تیاریاں
عماری میں بیٹھے ہیں اہلِ حرم
غربت کا میرے تمہیں واسطہ
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
وہ پہلے کے جیسی تو غربت نہیں
اے بی بی ہماری وہ حالت نہیں
تمہیں شامیوں سے اب اے میری جاں
کفن مانگنے کی ضرورت نہیں
لو مل گیء ہے تمہاری ردا
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
مجھے یاد اصغر کی ہے بیکسی
لحد سے وہ میت نکالی گیء
اکیلے میں رہنے نہ دونگی تمہیں
بھروسہ نہیں شامیوں کا کوی
رہتے ہیں چاروں طرف اشقیاء
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
یہ شامی کہاں تمکو بہلاییں گے
تمہاری لحد پر نہیں آےنگے
رہیں گے اندھیرا ہی زنداں میں
حرم جب یہاں سے چلے جاییں گے
کون آے گا پھر جلانے دیا
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
کہانی پدر کی سناؤنگی میں
اگر نیند آی سلاؤں گی میں
اکیلے نہ ناقے پہ بیٹھوگی تم
تمہیں ساتھ اپنے بٹھاؤ گی تم
اب تو رسن میں نہ ہوگا گلا
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
مجھے مار ڈالے گا بس یہی غم
کمر میں ہے بیٹی تمہاری جو خم
ورم بازوؤں کا مجھے یاد ہے
تمہیں تو دکھای بھی دیتا ہے کم
اکبر سے بی بی ملے گی شفا
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
بڑی دیر ٹہری ہے دربار میں
یہاں پر نہ روکو زیادہ انہیں
کہ پہلو پہ اک ہاتھ رکھے ہوے
صدا دے رہی ہے سکینہ تمہیں
لینے کو آی ہے خود سیدہ
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔
تھی زنداں میں اکبر عجب وہ گھڑی
رہائی پہ روتی تھی ہر ایک پھپھی
ادھر خون روتا تھا عابد ادھر
سکینہ لحد میں تڑپتی رہی
جب بھی یہ مادر نے رو کر کہا
اٹھو سکینہ چلے۔۔۔