Kanz e Aza

انیس سو ہیں زخم

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

گر کر کبھی اٹھے کبھی رکھا زمیں پہ سر

ابلا لہو کبھی تو سنبھالا کبھی جگر

حسرت سے کی خیام کی جانب کبھی نظر

کروٹ کبھی تڑپ کے ادھر لی کبھی ادھر

اٹھ بیٹھے جب تو زخموں سے برچی کے بل گرے

تیر اور تن میں گاد گئے جب مو کے بل گرے

جنگل سے آی فاطمہ زہرا کی یہ صدا

امت نے مجھکو لوٹ لیا وا محمدا

اس وقت کون حق رفاقت کرے ادا

زینب سے بولی فاطمہ زہرا بصد بکا


انیس سو ہیں زخم تن پاش پاش پر

زینب نکل حسین تڑپتا ہے خاک پر


کس چاہ سے پالا اسے آنچل میں چھپا کر

میں جاگتی رہتی اسے راتوں کو سلا کر

چکی بھی جو پیسی ہے تو گودی میں بٹھا کر

کس حال میں دیکھا ہے اسے دشت میں آکر

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


ہے کون جو مظلوم کو تیروں سے بچاے

سہہ روز کے پیاسے کو کوئی پانی پلاے

زخموں میں بھری خاک کوی آکے چھڑاے

ہر لاش اٹھای ہے اسے کون اٹھاے

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


عباس کے مرنے سے کمر ٹوٹ چکی ہے

اکبر کے بچھڑ جانے سے بینای گیء ہے

ان آنکھوں میں بے شیر کی تربت بھی بنی ہے

ہے آخری لمحہ اور اجل سر پہ کھڑی ہے

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


کچھ دیر میں خنجر میرے بچے پہ چلے گا

آفسوس دم ذبح بھی پانی نہ ملے گا

خنجر کی کیء ضربوں سے سر اس کا کٹے گا

غیور ہے بیٹا میرا ہر گز نہ کہے گا

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


باقی ہے ابھی جان تیرا بھائی ہے زندہ

گھوڑے کہیں دوڑا نہ دے بے درد ہیں اعدا

ہاے ہاے کوئی بے کس کو نہیں پوچھنے والا

بھائی سے محبت ہے تو مقتل میں چلی آ

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


یہ بین میں سنتی ہوں تیرے بابا علی سے

ہو جاے نگے پامال ابھی لاش سبھی کے

کچھ مرحلے باقی ہیں غریب الوطنی کے

جا حال زرا دیکھ لے اس پیاسے اخی کے

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔


عاجز ہے یہاں آکے ہر ایک سخنور

فرحان انیس شہ والا ہو کہ مظہر

لکھ پایا نہیں آج تلک کوئی وہ منظر

جب کہتی تھی زینب سے میرے بی بی تڑپ کر

انیس سو ہیں زخم۔۔۔

زینب نکل حسین۔۔۔