Kanz e Aza

انکسر ظہری

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

دو ہاتھ ہاتھوں پر لیےء کہتے تھے یہ سبط نبی

بھای میرا مارا گیا کس کام کی اب زندگی

ان گثرتا زہری یا اخی ان گثرتا زہری یا اخی


مونس نہیں ہمدم نہیں ناصر نہیں یاور نہیں

دشمن کے لشکر چار سو میرا کوئی لشکر نہیں

عباس آنکھیں کھول کر دیکھو تو تنہائی میری

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


کس سے کہوں دنیا نے جو تجھ پر مظالم ڈھاے ہیں

آنکھوں سے دیکھوں کس طرح جو زخم تو نے کھاے ہیں

شانے کٹے سر شق ہوا آنکھوں میں آے تیر بھی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


کہہ دوں گا کیا کلثوم سے زینب سے کیا بتلاؤں گا

تیری سکینہ کو بھلا کیا کہہ کے میں سمجھاؤں گا

خالی علم لے جاؤں گا خیمے کے در پر جس گھڑی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


خیمے میں ہے محوِ دعا سب بہنیں تیری چاہ میں

بچے بھی ہیں منتظر آنکھیں بچھائے راہ میں

کوزے لیےء ہیں ہاتھ میں تیری بھتیجی لاڈلی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


دل میں کوئی دہشت نہ تھی خطرہ کوئی سر پر نہ تھا

بھیا تیری ہوتے ہوئے دشمن کا کوئی ڈر نہ تھا

اب وہ بھی رخصت ہوگیء بچوں کو ایک ڈھارس جو تھی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


جب کربلا کے دشت میں شام غریباں آے گی

خیموں سے اٹھے گا دھواں کالی گھٹا چھا گئی

آخر صدا دے گی کسے میری بہن کی بیکسی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


بیٹی وہ جس کے خود حیدر اٹھاتے آے ہو

ہمراہ جس ہمشیر کو اٹھارہ بھائی لاے ہو

اب اس بہن کے سر سے بھی اس کی ردا چھن جائے گی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


کیا علقمہ کے گھاٹ پر ماتم کناں ہے کوی ماں

کیا بال اپنے کھول کر روتی ہے خاتونِ جناں

یہ کس کے نوحے کی صدا لوہے سے ٹکرانے لگی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔


نیر نہیں لکھ پاے گا عامر نہیں پڑھ پاے گا

عباس کا ماتم ہے یہ سینے میں دل پھٹ جائے گا

جو مرثیہ شہ نے پڑھا وہ مرثیہ سوچے کوی

ان گثرتا زہری یا اخی۔۔۔