ورثے میں ملا ہے صبر تجھے
یہ صبر تو تیرا ورثہ ہے
دربار میں زینب جانے سے
انکار نہ کر انکار نہ کر
سب محنت اپنے بھائی کی
بیکار نہ کر بیکار نہ کر
کاندھوں پہ اٹھالے خود اپنی
غیرت کا جنازہ سیدانی
نانا کا دین بچانا ہے
دینی ہے تجھے یہ قربانی
رو کر اپنی تکلیفوں کا
اظہار نہ کر اظہار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
ہونٹوں پہ اگر اس وقت تیرے
ہلکی سی شکایت آے گی
سادات کی غیرت جاگے گی
دنیا میں قیامت آے گی
سونے دے سناں پر شیروں کو
بیدار نہ کر بیدار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
تو ضد پہ اگر اڑ جائے گی
وہ تیرا حکم نہ ٹالے گا
توڑے گا بدن کی زنجیریں
اور غیض میں تیغ اٹھالے گا
عابد کو بہن لڑنے کے لئے
تیار نہ کر تیار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
دربار ہے یہ مےء نشوں کا
جانا مشکل ہے اے زینب
بتلا دے تیرے بھی سینے میں
شبیر کا دل ہے اے زینب
چادر کا تقاضا بھائی سے
ہر بار نہ کر ہر بار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
اب پوچھ لے آنسوں آنکھوں سے
اللہ یہ مشکل ٹالے گا
جب تو ہی ہمت ہارے گی
سجاد کو کون سنبھالے گا
بیمار کو میرے اور بہن
بیمار نہ کر بیمار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
دربار میں ہونگے نہ محرم
چہرے پہ ندامت چھاے گی
تو دیکھنا مجھکو نیزے پر
تیری ہمت بڑھ جاے گی
میں ساتھ ہوں تیرے دل چھوٹا
غم خوار نہ کر غم خوار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
دل جیسے سنبھالا جاے گا
اس دل کو سنبھالے گی زینب
دربار ستم میں جاے گی
تیری بات نہ ٹالے گی زینب
اے بھائی سناں سے اشکوں کی
بوچھار نہ کر بوچھار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔
اے عامر و اختر زینب کے
اس بین میں درد ذیادہ ہے
نیزے پہ نہ رو اے بھائی کے سر
جانے پہ بہن آمادہ ہے
ہے رنج سہونگی تو فکر
دربار نہ کر دربار نہ کر
دربار میں زینب۔۔۔