ہاے حسین بے وطن
خنجر تلے ہوں پیاسا بھای رہا نہ بیٹا
اے وارث بقیہ نانا سے جا کے کہنا
میں نے نبھایا وعدہ اماں ہاے
اماں گواہ رہنا اماں گواہ رہنا
خنجر تلے بھی دیکھو سجدے میں سر ہے میرا
نوحہ لاکھ قاتلوں نے تنہا سمجھ کے گھیرا
وعدہ نبھا رہا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
چھ روز ہو گےء ہیں مجھ کو ملا نہ پانی
اکبر کی نوجوانی اصغر کی بے زبانی
صحرا میں کھو چکا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
تیروں نے چھان ڈالا اماں میرے بدن کو
کتنا غریب ہوں میں محتاج ہوں کفن کو
حالاتِ بادشاہ ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
جلتی ہوی زمیں پر تیروں کا ہے بچھونا
اس حال میں نہ دیکھے مجھکو میری سکینہ
تیروں پہ سو رہا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
کچھ دیر پہلے اماں اصغر کو دفن کر کے
بانو کو جب خبر دی آنکھوں میں اشک بھر کے
خود لاش بن گیا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
سینے سے نوجواں کے کیسے نکالے برچھی
برچھی کے ساتھ اماں میری بھی سانس ٹوٹی
بینائی ڈھونڈتا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
آپ آی ہیں سرہانے ناد علی سنانے
مجھکو طلب کیا ہے اماں میرے خدا نے
جاں دے کے جا رہا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔
ریحان اور رضا کی جو نوکری ہے اماں
زخموں کا تیرے مرحم نوحہ گری ہے اماں
میں انکو چاہتا ہوں اماں گواہ رہنا
اماں گواہ رہنا۔۔۔