Kanz e Aza

الشام الشام

A noha. Lyrics in Urdu.

عابد سے جب وطن میں کسی نے کیا کلام

گزرے قلق ذیادہ کہاں تم پہ یا امام

عابد نے تین بار کہا شام شام شام


الشام الشام الشام کہا

بازار میں جانا یاد رہا


پابند رسن بے پردہ حرم

بازار میں آی ماں بندی

ان گلیوں میں بازاروں میں

عابد پہ قیامت کیا گزری

پتھر دل ان بے دردوں کا

بازار سجانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


جب یاد وہ منظر آتا تھا

سجاد کا دل خوں روتا تھا

آنکھوں سے لہو برساتا تھا

اک درد جگر میں ہوتا تھا

بیمار تڑپتا تھا کہہ کر

غربت کا زمانہ یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


نیزوں پہ شہیدوں کے سر تھے

اور اہل حرم بے چادر تھے

لاچار حرم بازاروں میں

بس اہل ستم کی ضد پر تھے

پردیس میں خون روکر مجھ کو

یہ زخم اٹھانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


ہے اہل شام تماشائی

ہم پر پتھر برساتے تھے

بازاروں سے درباروں تک

ہم سر کو جھکا کر جاتے تھے

غیرت کی سبب ان راہوں میں

سر اپنا جھکانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


کھاتی تھی طمانچے ظالم کے

معصوم سکینہ راہوں میں

دل اب بھی لرز جاتا ہے میرا

وہ درد تھا اسکی آنکھوں میں

میری مظلوم سکینہ کا

غازی کو بلانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


شبیر کی خواہر کو ظالم

باغی کی بہن جب کہتے تھے

دل خوں کے آنسوں سہتے تھا

جس وقت یہ طعنے سہتے تھے

وہ میری پھپھی کا اس غم سے

آشکوں کا بہانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


عباس کی خواہر بے چادر

یہ بات تو خوں رلاتی تھی

زینب کے کھلے سر پر جب بھی

غازی کی نظر پڑ جاتی تھی

نیزے کی انی سے غازی کا

سر خاک پہ آنا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔


سجاد کا یہ نوحہ لکھ کر

دل رونے لگا میرا صفدر

ناموس نبی بازاروں سے

کس طرح گیء ہوگی روکر

جس غم کے سبب عابد کو سدا

سر اپنا جھکانا یاد رہا

الشام الشام۔۔۔