اس جواں کی مگر بات ہی اور ہے
نازِ ہر دو جہاں شِہ کے لشکر میں ہیں
سارے شیرِ جہاں شِہ کے لشکر میں ہیں
کتنے ابرو کماں شِہ کے لشکر میں ہیں
کیسے کیسے جواں شِہ کے لشکر میں ہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
اُن میں حیدر کے سروے صحیح کد بھی ہیں
باغِ مُسلم کے سیوو بھائی خد بھی ہیں
معدنےحق کے لال و زبر جد بھی ہیں
یوں تو قاسم بھی عو ن و محمدبھی ہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کون ہے جان کو جس نے وارا نہیں
کون ہے جو کہ آنکھوں کا تارا نہیں
کون ہے جو کہ شاہِ دیں کو پیارا نہیں
کس نے گھوڑے سے گر کر پُکارا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کس نے شِہ سے بلائوں کو ٹالانہیں
خود کو دُشمن کی فوجوں میں ڈالا نہیں
کون ہے جو کہ گھر کا اُجالا نہیں
کون ہے جس کو زینب نے پالا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کھا کہ تیغیںگرے رن میں کیا کیا حسیں
لاش پر جن کی تنہا گئے شاہِ دیں
کانپ اُٹھا فلک اور لرزی زمیں
بیبیاں پھر بھی خیمے سے نکلی نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
کس نے زخمِ سناں دل پہ کھایا نہیں
کس نے سینے کو چھلنی بنایا نہیں
کس کے لاشے کو شِہ نے اُٹھایا نہیں
ہاتھ لیکن بہن نے بٹایا نہیں
اس جواں کی مگر ۔۔۔
رن میں ہرایک ایسا تھا شیریں زبان
جس کے لہجے پہ دائود بھی دے دے جان
ان میں جس کو بھی کہتے شہِ انس و جان
صبح عاشور وہ بڑھ کے دیتا اذان
اس جواں کی مگر ۔۔۔