اب کس کو تیری مادر لوری سناے اصغر
راتوں کو اٹھ کے کس کا جھولا جھلاے اصغر
شدت کی تشنگی میں جھولے سے رن میں جا کر
دست پدر پہ رن میں خوں میں نہاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
نصرت میں دین حق کی گردن پہ تیر کھا کر
ویران کر کے گودی جنگل بساے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
مادر غریب دکھیا کس کو جھلاے جھولا
چھوٹے سے یہ شلوکے کس کو پنہاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
ایک بار اپنی ماں کی گودی میں چلے آؤ
حسرت ہے تم کو مادر ایک پل سلاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
آنسوں چھڑک کے بولے تربت پہ تیری سرور
جی بھر کے مجھکو اعدا رن میں رلاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
جس دن سے ماں نے دیکھا نیزے پہ سر تمہارا
حالت پہ تیری رو کر کہتی ہے ہاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
تھی التجاء صابر ماتم ہو تیرا گھر گھر
جھولا اٹھے جو تیرا سب خوں بہاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
بیٹا یہ انجمن ہے ماتم سرا تمہاری
سر تا قدم جو سارے خوں میں نہائے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔
محشر میں وہ یقیناً جنت میں ہونگے مظہر
دنیا میں جو تمہارا جھولا اٹھاے اصغر
اب کس کو تیری مادر۔۔۔