Kanz e Aza

ابنِ الحسن

A noha written by Dayam Najafi. Lyrics in Urdu.

اک بیٹا ہے حسن ایک ہے حسین

دونوں ہیں زہرا کے دل کا چین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


اک کا جنازہ تیروں پر آگیا

اک کے جنازے پر تیروں کی ہے بوچھار

بولی یہ رو کر ماں اے میرے نورِ عین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


ایک کا کفن ہاے سبز قبا کا تھا

اک کا کفن ہاے خاک کربلا ہوا

نور چشمِ احمد زہرا کے دل کا چین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


گریہ زمیں ہوی گریہ فلک ہوا

غم میں شہزادوں کے خون روے مصطفیٰ

ہے حشر کا سماں برپا ہے شور و شین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


تربت مجتبیٰ تحت شمس و قمر

لاشہء شاہ دیں اور جلتی ریت پر

ہاے رے ہاے رے یہ غربت سبطین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


ہاے بعد قضاء تیروں کا سلسلہ

دونوں کی لاشوں کا منظر ہے ایک سا

امت نے کب دیا آل نبی کو چین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


قلب مولا حسن ٹکڑوں میں بٹ گیا

قلب شاہ زمن زخموں سے پھٹ گیا

کہتی رہی یہ ماں ہاے ہاے حسنین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


عطرت پہ روےنگے یہ عرض یہ سماں

روے گی تا ابد تم دونوں کو یہ ماں

اے میری جاں حسن اے میری جاں حسین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے


دایم گل فگار کیسے پاے قرار

چشمِ یزداں لہو روتی ہے زار زار

سن کے سر مجلس ایک دکھیا ماں کے بین

ابنِ الحسن ابنِ الحسین

ہاے حسن واے حسین

پکاری ماں میرے شہزادے