Kanz e Aza

آ گیا بازار شام

A noha written by Ahmed Naved. Lyrics in Urdu.

آ گیا بازار شام آ گیا بازار شام

بی بیوں میں ہے کہرام آ گیا بازار شام


سنگ کی برسات ہے قہقہے ہیں چار سوں

بے ردا ہے بی بیاں سر سے بہتا ہے لہو

ہنس رہے ہیں اہلِ شام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


اہلِ شر ہے ہر طرف ہاتھ میں پتھر لیےء

ہے کوئی نیزے لیےء ہے کوئی نشتر لیےء

ہر طرف ہے ایک کہرام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


طوق ہے نوحہ کناں رو رہی ہے بیڑیاں

ہاے رسی میں بندھی دیکھتی ہے بی بیاں

تازیانے اور امام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


چھن گیء تیری ردا بچ گیا ہے لا الہ

اب تجھے دربار میں ہے بچانا کربلا

اب ہے زینب تیرا کام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


آسماں ہاے زمیں پر ٹوٹ کر گرنے کو ہے

دیکھ کر بیمار کو خاک پر گرنے کو ہے

ہے کوئی زینب کو تھام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


تیرے بازو چوم کر روے تھے جس کو علی

جس کو روتے آے ہیں آج تک سارے ولی

ہاے یہی ہے وہ مقام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


رو دیےء اہلِ حرم طوق کے اعزار پر

شام کے بازار میں ہاے اک بیمار پر

ہو گیء مشکل تمام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


رسیاں ہیں بازوؤں میں اور ناقے تیز تر

گود سے ماؤں کے بچے گر رہے ہیں خاک پر

حشر ہے ہر ایک گام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔


خونِ دل میں ڈوب کر تو نے جو لکھا نوید

جب تلک ہے کربلا ہے تیرا نوحہ نوید

کربلا تو ہے دوام آ گیا بازار شام

آ گیا بازار شام۔۔۔