Kanz e Aza

آ اصغر

A noha written by N. Sarwar & J. Jaffri. Lyrics in Urdu.

آ علی اصغر آ


آ اصغر بن تیرے میں چین کہاں سے پاؤں

آ لوٹ کے آجا لال تیرے جی بھر کے ناز اٹھاؤں


میرے آنکھ کا تارہ ہے تو مجھکو جان سے پیارا ہے

ماں دکھیاری کے جینے کا تو ہی لال سہارا ہے

تجھے چھوڑ کے تنہا مقتل میں میں کیسے شام کو جاؤں

آ اصغر بن تیرے۔۔۔

آ لوٹ کے آجا لال۔۔۔


تیری وہ معصوم اداییں تیری یاد دلاتی ہے

تیرے پیار کی وہ سب باتیں مجھکو بہت رلاتی ہے

میں تیری جدائی میں بیٹا رو رو کے مر نہ جاؤں

آ اصغر بن تیرے۔۔۔

آ لوٹ کے آجا لال۔۔۔


لوریوں والے یہ تو تیرے ناز اٹھانے کے دن تھے

آنکھوں میں تیری خوشیاں کے خواب سجانے کے دن تھے

آ لوٹ کے اصغر آ بیٹا تیرے کرتے میں بدلاؤں

آ اصغر بن تیرے۔۔۔

آ لوٹ کے آجا لال۔۔۔


بھول نہیں سکتی ماں اصغر پیاسے ہونٹ تیرے بیٹا

خالی گود ہے اور زنداں ہے آجا ماں کے پاس آجا

آ ننھے مجاہد میں تیری اشکوں سے پیاس بجھاؤں

آ اصغر بن تیرے۔۔۔

آ لوٹ کے آجا لال۔۔۔


کتنی ہے بے چین سکینہ تیرے ناز اٹھانے کو

صبح و شام ترستی ہے وہ تیرا دل بہلانے کو

تیری لاڈلی بہن سکینہ کا میں دل کیسے بہلاؤں

آ اصغر بن تیرے۔۔۔

آ لوٹ کے آجا لال۔۔۔