یا مولانا یا صاحب الزمان
الغوث الغوث ادرکنی
یا صاحب الزمان
واسطہ ہے شام والی شاہزادی کا
آیےء مولا آیےء مولا
آپ کے ہیں ساتھ ہم کو کربلا جانا
آیےء مولا
سنت سجاد اور زینب ادا کرتے ہوئے
جایینگے پیدل نجف سے کربلا چلتے ہوئے
بس یہی ارمان دل ہے ہر حسینی کا
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
سر کھلے جس کو پھرایا شام کے بازار میں
ہاے وہ جس کو بلایا بے ردا دربار میں
ہاں اسی زینب کا آ کر لیجیۓ پرسہ
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
انتظار اب بھی وہ کرتی ہے کہ اکبر آیینگے
اور مجھے بھی ساتھ اپنے کربلا لے جایینگے
ختم ہو اب انتظار فاطمہ صغرا
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آپ کو اس چھ مہینے کے سپاہی کی قسم
مسکرا کر جس نے کھایا حلق پر تیر ستم
چاہیےء پھر دین کو بے شیر کا صدقہ
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آ بھی جا پردہء غیبت سے زمانے کے امام
تجھ سے ممبر پہ تیر جد کی کہانی سن لیں
ہم عزاداروں کی بس آخری حسرت ہے یہی
نوحہ زہرا کا بس تیری زبانی سن لیں
گھر جلایا در گرایا پسلیاں زخمی ہوی
ہو گےء محسن شہید اور غمزدہ بی بی ہوی
دشمن زہرا سے آ کر لیجیۓ بدلہ
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آپ کو اس چار سالہ سیدہ کا واسطہ
جس کے کانوں سے چھنے گوہر لہو بہتا رہا
کم نہ ہوگا آپ کے بن غم سکینہ کا
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔
آج بھی ہے قبر زہرا دھوپ میں ٹوٹی ہوئی
ہے دعا زیشان و عرفان عزا لب پر یہی
کیجیےُ تعمیر آ کر روضہء زہرا
آیےء مولا
واسطہ ہے شام والی۔۔۔