Kanz e Aza

آج ہے چہلم

A noha written by Rasheed Shaheedi. Lyrics in Urdu.

آج ہے چہلم پیاسوں کا


کل تھا بھرا گھر اور خیمے

آج وہاں ہیں سناٹے

آی ہے زینب کربوبلا

---آج ہے چہلم


یاد آے عباس جری

تڑپیں روی بنت علی

کیسی حفاظت کیا پہرہ

---آج ہے چہلم


دھوپ میں لاشہ اکبر کا

پیٹ رہی تھی سر لیلیٰ

رہ گیء ہاے میں تنہا

---آج ہے چہلم


دلبر فروہ ابنِ حسن

جس کا ہوا پامال بدن

غربت کبرا واویلا

---آج ہے چہلم


شیش ماہ پیاسہ اصغر

ننھا گلا تیر اور خنجر

ماں کی نظر خالی جھولا

---آج ہے چہلم


ماںیں تڑپتی ہیں بے چین

کرتی ہیں رورو کر یہ بین

رہ گےء ہاے ہم زندہ

---آج ہے چہلم


گود کے پالے کل تھے جہاں

اب ہیں وہاں قبروں کے نشاں

ہر ماں کرتی ہے نوحہ

---آج ہے چہلم


بچوں کا غم بھول گیء

بھائی کے غم میں بنت علی

کرتی تھیں پیہم آہ و بکا

---آج ہے چہلم


کرتی تھی زینب روکے یہ بین

اٹھو میرے مانجاے حسین

اب لو سکینہ کا پرسہ

---آج ہے چہلم


دھوم سے ہوگا یہ ماتم

واقف ہیں اس بات سے ہم

ارماں ہے یہ زینب کا

---آج ہے چہلم


غم خواروں ماتم داروں

یونہی ماتم کرتے رہو

زینب دیگی تم کو دعا

---آج ہے چہلم


کیجیے رشید اب دل سے دعا

پہنچیں ہم سب کربوبلا

پیش کریں واں یہ نوحہ

---آج ہے چہلم